سرکاری ملازم غیر قانونی احکامات ماننے کا پابند ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے واضح کردیا

21  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سرکاری ملازم غیر قانونی احکامات ماننے کا پابند نہیں۔سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جاوید حنیف کے خلاف غیر قانونی تقرریاں کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پرعارضی ملازمین کو مستقل کیا، وزیراعظم کے احکامات وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے ذریعے ملے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ انیتا تراب کیس کے بعد

سرکاری ملازم غیر قانونی احکامات ماننے کا پابند نہیں، عارضی ملازمین کو بغیر اشتہار کے مستقل کر دیا گیا، کیا پاکستان کے باقی عوام دوسرے درجے کے شہری ہیں، کیا باقی عوام کے پی ٹی میں نوکری نہیں کر سکتے؟۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطور چیئرمین وزیر اعظم کی ہدایات کو دیکھنا چاہیے تھا۔ عدالت نے کے پی ٹی میں تقرریوں سے متعلق کابینہ کا نوٹی فیکیشن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…