تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونا شروع

17  اگست‬‮  2019

تر بیلاغازی (آن لائن)تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جو انتہائی بلند سطح سے صرف 3فٹ رہے گئی ہے تربیلا جھیل ہر سال اپنے مقررہ وقت 20اگست کو انتہائی بلند سطح 1550فٹ تک پہنچ جاتی ہے

تر بیلا جھیل میں پانی کی تیزی سے آمد کی وجہ سے تربیلا جھیل اپنے مقررہ وقت سے قبل ہی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کا امکان ہے تر بیلا جھیل ہر سال 20اگست کو انتہائی بلندسطح 1550 فٹ تک پہنچتی ہے جوپانی کی کمی کی شکار زراعت میں بہتری، لوڈ شیڈنگ میں کمی اور بجلی کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنتی ہے پانی کی آمد میں اضافے کے ساتھ اخراج میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے آبی ذخیر ہ میں اضافے سے تر بیلا بجلی گھر کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے جو بڑھ کر 4765میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے تر بیلا بجلی گھر میں نصب16 پیداواری یو نٹ کام کر رہے ہیں جبکہ 1یونٹ بند پڑا ہے تر بیلا بجلی گھر کی کل پیداوار4888  میگا واٹ ہے تربیلا جھیل میں پانی کی سطح 1547.05فٹ بلند ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 295200کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ تر بیلا جھیل سے 299200کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ میں چھوڑا رہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 16 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 4765میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے تر بیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے اور ماہ رواں میں تر بیلا جھیل میں پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…