اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اطمینان کا اظہار کس بات کی طرف اشارہ ہے؟اسفندیار ولی خان  نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کیلئے افغانستان کا پرامن اور مترقی ہونا اولیں شرط ہے، اے این پی ہمیشہ سے خطے میں دیرپا امن کی خواہاں ہے اور اس مقصد کیلئے اپنے تئیں حتی الوسع کوششیں کرتی آئی ہے، افغان امن مذاکرات بارے ٹرمپ کے امید افزا بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اطمینان کا اظہار اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ

امن عمل میں مثبت پیش رفت جاری ہے اور ہم اس مقصد کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات افغان حکومت کی سربراہی میں ہوں اور وہ اسے اپنائے،بصورت دیگر خطے میں مزید غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسفندیار ولی خان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے،یک طرفہ سمجھوتہ مستقبل میں امن کی راہ میں رکاوٹ بنے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ گزشتہ چار دہائیوں سے جاری انتشار کا خاتمہ ہو سکے،پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعتماد کی فضا ء قائم کی جائے،خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی سے بہتری وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب بسنے والے پشتونوں کی روایات،ثقافت اور اقدار مشترک ہیں۔ تعلقات کے بہتری سے دونوں ملکوں کی تجارت اور معیشت مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خطہ اس سے قبل کبھی اتنے مشکل حالات سے نہیں گزرا تاہم امن کے قیام کے بعد پاکستان کو اپنی خارجہ و داخلہ پالیسیاں ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیر کا مسئلہ خصوصی توجہ کا طالب ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ممکن ہے، دونوں ملک صبر و تھمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات اور سلامتی کونسل کے ذریعے حل کریں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…