چوہدری نثار نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن کے مزید ٹویٹس، بڑے دعوے کردیئے

16  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لیگی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر اْس وقت موضوع بحث بن گئیں جب ان سے کسی نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کیسے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انوشا اور علی ڈار سے پوچھیں۔اس پر ایک صاحب نے سوال کردیا کہ یہ انوشے کون ہیں؟

تو ماروی میمن کا کہنا تھا کہ انوشا ڈار صاحب کو یوں تو’ڈار انکل‘ کہا کرتی تھیں لیکن ان کے ساتھ پیش کسی اور طرح سے آتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ’ڈار انکل‘ نے میرے سامنے ان کیلئے کوئی اور الفاظ استعمال کیے جو جلد بتاؤں گی، یہ انہوں نے مجھے قائل کرنے کیلئے کیا کہ وہ صرف ان خاتون کے انکل ہیں، یہ کیا تکون ہے؟ اب یہ مذاق لگتا ہے، اس وقت میرے لیے جان لیوا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار پر گند اچھالنے والے لوگوں سے تنگ آچکی ہوں، انہوں نے سب سے زیادہ عقلمند ہونے کا مظاہرہ کیا، کیسے یہ جلد آپ کو بتاؤں گی پھر آپ کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی کہی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں، وہ باتیں بھی جو انہوں نے ہرکسی سے شیئر نہیں کیں لہٰذا ان کا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ماروی میمن نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…