ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ملک کا مجموعی قرضہ 24 ہزار ارب نہیں بلکہ کتنا ہے؟ وزیراعظم کے الزامات پر پیپلزپارٹی کا شدیدردعمل سامنے آگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بارپھر سابق صدر پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبداری کامظاہرہ کریں، وزیر اعظم اپنے مخالفین کو للکار رہے ہیں، میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا پہیہ چلا، وزارت خزانہ کے پاس اندرونی اور بیرونی قرضوں کی تفصیلات موجود ہیں، آپ مشیر خزانہ سے پوچھ لیں، کب تک عوام کے ساتھ جھوٹ بولیں گے۔

بدھ کو قمر زمان کائرہ نے نفیسہ شاہ اور چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کون سی ایسی اہم بات تھی کہ قوم سے خطاب کرنا پڑ گیا، موجودہ حالات میں کیا ملک ایسی باتوں کا متحمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے خطاب میں صرف اپوزیشن پر طعنہ زنی کی ہے،انہوں نے ایک کمیشن بنانے کا اپنے خطاب میں ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یہ باور کروانا چاہ رہے تھے کہ بیرون ملک جو قرضہ لیا گیا وہ شاید ملک میں استعمال ہونے کے باوجود کہیں باہر لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کب تک عوام کے ساتھ جھوٹ بولیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی، دودھ، سمیت تمام چیزوں پر ٹیکس لگا دیا،غریب عوام، سرکاری ملازم، کاروباری حضرات سب اس بجٹ میں مشکل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کس پر کمیشن اپنی زیر نگرانی بنانا چاہتے ہیں،انکوائری کمیشن میں 5 اداروں کا نام لیا،ایف بی آر، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ کے پاس اندرونی اور بیرونی قرضوں کی تفصیلات موجود ہیں،آپ کے مشیر خزانہ ہمارے بھی وزیر خزانہ تھے،آپ ان سے پوچھ لیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا مجموعی قرضہ 24 ہزار ارب ہے جس کو 30 ہزار ارب بتاتے ہیں۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آپ نے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر صاحب غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں،آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے تبدیلی کی بدولت آصف زرداری اور نواز شریف جیل میں ہیں،وزیراعظم اپنے مخالفین کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا پہیا چلا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کو بہتر انتقام سمجھا،وزیراعظم اگر آپ میثاق جمہوریت کو گناہ سمجھتیں ہیں تو ہم یہ مانتیں ہیں کہ یہ گناہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…