حکومتی اراکین اسمبلی پختونخوا حکومت کے وزراء ، سرکاری محکموں اور افسروں کیخلاف پھٹ پڑے،گلے شکوے دور نہ کرنے پر بڑی دھمکی دے ڈالی

15  مئی‬‮  2019

پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے وزراء ، سرکاری محکموں اور افسروں کے رویے کے خلاف اکٹھے ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، فضل الہٰی، ارباب جہانداد ،ارباب وسیم ، پیرفدا ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء کی جانب سے انھیں مناسب طریقے سے ڈیل نہ کرنے اور اپنے محکموں کے حوالے سے ایم پی ایز کے مسائل کو حل نہ کرنے پر غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی ایز نے پشاور کے انتظامی افسروں اور سرکاری محکموں کے غلط رویے کے خلاف بھی احتجاج کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے سامنے اٹھایا جائیگا تاکہ وہ متعلقہ صوبائی وزراء،انتظامی افسروں اور سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام سے بات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایم پی ایز کے گلے شکوے اور تحفظات دور نہ کیے گئے تو اس صورت میں وہ متعلقہ صوبائی وزراء کے دفاتر اور سرکاری محکموں کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، اس بارے میں اجلاس میں شریک ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں بہت صبر وتحمل سے کام لیا لیکن نا تو سرکاری محکموں میں ہمارے کام ہوتے ہیں اور نا ہی ہمارے اپنے صوبائی وزراء ہماری بات سنتے ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پاس جانے اور احتجاج کرنے کے علاوہ ہمارے پا س کوئی آپشن نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…