صبح 4بجے خانیوال کی معروف شاہراہ پر کم سن بچے کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں لفٹ دی ، دکھ بھری داستان سن کر اس نیک بندے نے اس محنت کش بچے کی کتنی بڑی مدد کی؟ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

25  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال کی ایک شاہراہ پر رات گئے ایک شخص نے رکشے کے انتظار میں کھڑے کم سن بچے کو لفٹ دیکر انسان دوستی کی عمدہ مثال قائم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری جو رات گئے

اپنی گاڑی میں سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسے سڑک کنارے ایک بچہ ہاتھ میں کتابیں تھامے کھڑا نظر آیا۔ شہری نے گاڑی روک کر جب اس بچے سے استفسار کیا کہ یہاں اتنی رات کو کیوں کھڑے ہو؟ تو کم سن بچے نے جواب دیا کہ میں یہاں گھر جانے کے لیے رکشے کے انتظار میں کھڑا ہوں لیکن کوئی رکشہ مل نہیں رہا۔جس پر اس شہری نے اس بچے کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور باحفاظت گھر پہنچانے کا وعدہ کیا۔ دوران سفر شہری نے بچے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں بچے نے بتایا کہ اس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، وہ گھر چلانے کے لیے کتابیں بیچتا ہے، ایک کتاب 100 روپے کی بکتی ہے جس میں اسے 40 روپے منافع ہوتا ہے۔اس کا چھوٹا بھائی بھی مجبوری میں کام کرتا ہےاور قلفی بیچتا ہے۔ بچے نے بتایا کہ اسے انڈے اور بریڈ گھر لے کر جانا ہے۔ لفٹ دینے والے نیک صفت شہری نے نہ صرف بچے کو راستے سے ناشتے کا سامان دلوایا بلکہ اس سے اس کی تمام کتابیں بھی خرید لیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس شہری کی انسان دوستی کو خوب سراہا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…