بڑی خوشخبری، 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط پر عوام کو گھر فراہم کئے جائیں گے، زبردست منصوبے کا اعلان

18  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط ادا کرنے کی صلاحیت والے طبقے کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے،21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں،گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔

ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ 21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ گھر 10 اور 15 سالہ منصوبے کے تحت اقساط ادا کرنے والے مالکان کو محفوظ طریقے سے منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کم لاگت کے گھروں کے منصوبے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ سماج کے محروم اور کمزور طبقے کو چھت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود کے مثالی منصوبے کے بارے میں ناقص معلومات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت غریب اور مزدور طبقے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کریگی۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی تعمیر پر اٹھنے والی لاگت کیلئے سرمائے کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے،میڈیا غیر مصدقہ اطلاعات کی ترویج سے گریز کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط ادا کرنے کی صلاحیت والے طبقے کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے،21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں،گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔ ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ 21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…