اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل تحریک انصاف نہیں بلکہ کس اہم سیاسی جماعت کے ممبر نے پیش کیا؟منظوری میں کون کون شامل تھا؟ترجمان وزیراعلیٰ نے وضاحت کردی

14  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے 23سال قبل سیاست کاآغاز غریب عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کیا تھا۔ ہمیں فخر ہے کہ وزیراعظم پاکستان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاتے جو وطن عزیز میں بسنے والے عوام کی امنگوں کے خلاف ہو۔ عمران خان کی محنت اور کوششوں کی بدولت ہی آج ہم سب عوامی ضدمت کیلئے اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔وزیراعظم پاکستان سادگی اور بچت کی پالیسی پر گامزن ہیں اور پنجاب حکومت انہی کے وژن کو آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ملنے والی مراعات کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل میں وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی گھر یا ملازمین سمیت کوئی خاص مراعات شامل نہیں ہیں۔پنجاب سمبلی سے منظور شدہ بل میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صرف مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مناسب سکیورٹی بھی 2002کے بعد سے پنجاب کے تمام سابق وزرائے اعلیٰ کو فراہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ بل میں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز پر وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے آج یہاں ڈی جی پی آر میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگومیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی بنیادی تنخواہ خیبر پختونخواہ کے اسمبلی ممبران کے برابر ہو گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب کے ممبران صوبائی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18ہزار رپے ماہانہ تھی جو ا س بل کی سفارشات کی روشنی میں 80ہزار روپے مہینہ کی گئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے بتا یا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسلم لیگ (ن)کے ایک ایم پی اے نے پیش کیاجس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی سے پاس ہونے والا بل گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد قانون بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے قانون پرتجزیہ ضرور کیا جا سکتا ہے تاہم ایوان کی متفقہ سوچ کو رد نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسے دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…