سردیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے ایسی پیش گوئی کر دی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے

14  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی )ملک بھر میں گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگا دی تاہم اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔ سرگودھا، جھنگ، ٹبہ سلطان پور، ڈسکہ، شاہ کوٹ، پنڈی بھٹیاں ،محسن وال، ملتان ، لاہور، جہانیاں، راولپنڈی اور احمد پور شرقیہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…