پی ٹی وی ایک قومی اثاثہ ہے اور وہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘ایم ڈی پی ٹی وی

26  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹرارشد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نے بدانتظامی، اقربا پروری، کرپشن اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے بے انتہا نقصان اٹھایا ہے اور ایسی روایات اب چلنے نہیں دی جائیں گی۔ پی ٹی وی ایک قومی اثاثہ ہے اور وہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پی ٹی وی کا بورڈ اور انتظامیہ درپیش مسائل کو حل کر رہی ہے اور بطور ادارہ اس کی تشکیل نو کے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ وزیر اعظم بی بی سی کی طرز پر اس ادارے کو آزاد، خود مختاراور موثر قومی نشریاتی ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ایسا پبلک سروس ادارہ جو معاشرے میں ملک کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے امید کی راہیں روشن کرے، اور ہم اسی ایجنڈے پر عمل پیراہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قومی ادارے کے خلاف چند عناصر کی جانب سے کی جانے والی ہرزہ سرائی اور اسے بند کرنے یا بیچنے کی مذموم سازشوں کی ہر سطح پر بیخ کنی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا اصل اثاثہ اس کے ملازمین ہیں اور وہ کسی بھی ایسے ایجنڈے کے لئے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ارشد خان نے کہاکہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ جدید دور کے چیلنجز سے بخوبی واقف ہے اور اسے موثر قومی ادارہ بنانے کے لئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔ پی ٹی وی تمام پاکستانیوں کا وقار ہے کیونکہ اس نے نہ صرف پاکستان کے نظریات کی درست عکاسی کی ہے بلکہ پوری قوم کو یکجا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ناظرین کو ایک متحرک اور قومی تشخص کا اجاگر کرنے والے قومی چینل کے طور پر دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…