نئے کلینڈر سال کا تیسر اکاروباری ہفتہ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ،بڑا اضافہ

20  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) نئے کلینڈر سال کا تیسر اکاروباری ہفتہ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران نہ صرف کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا بلکہ 48ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کو مجموعی سرمایہ بھی79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا ،

سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،معاشی اشاریوں کے حوالے سے منفی اطلاعات اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نیا ٹریگر نہ ہونے کے باوجود گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بڑھتی دیکھی گئیں۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان رہا اس دوران انڈیکس 627.71پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ2دن کی مندی سے انڈیکس 370.29پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں 257.42پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39049.08پوائنٹس سے بڑھ کر 39306.50پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح141.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18615.14 پوائنٹس سے بڑھ کر18757.07پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28738.96پوائنٹس سے بڑھ کر28917.83پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب78کروڑ69لاکھ28ہزار758روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب77ارب 71کروڑ40لاکھ87ہزار185روپے سے بڑھ کر79کھرب 26ارب50کروڑ10لاکھ15ہزار943روپے ہو گیا ۔ گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39712.74پوائنٹس کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس38773.27پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے15کروڑ50لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے9کروڑ27لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1701کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے784کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،819میں کمی اور98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون ،کے الیکٹرک ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،بینک آف پنجاب ،فوجی فرٹیلائزر ،اینگرو پولیمر ،سوئی سدرن گیس ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،نشاط چونیاں ،ڈیسکون آکس چیم ،سوئی نادرن گیس ،میپل لیف سیمنٹ اور ورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…