وزیراعظم عمران خان نے خلافت راشدہ کی یاد تازہ کر دی وزیروں کو لیکررات گئے اچانک کہاں پہنچ گئے؟جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

8  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک راولپنڈی کے راجہ بازار کے فوارہ چوک کے قریب قائم ’پناہ گاہ‘شیلٹر ہوم میں پہنچ گئے، ہولی فیملی ہسپتال کے شعبہ اطفال اور فیملی یونٹ کا بھی دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک راولپنڈی کے راجہ بازار کے فوارہ چوک کے قریب قائم ’پناہ گاہ‘شیلٹر ہوم میں پہنچ گئے ۔

وزیراعظم نے بے گھر افراد کیلئے شب بسری کیلئےقائم کی گئی سہولت گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بہترین انتظام پر وفاقی وزیر صحت سروسز عامر کیانی اور شیلٹر ہوم انتظامیہ کی تعریف کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کیلئے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سے محروم انسانوں کیلئے معیاری سہولیات کا بندوبست لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کا انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزاء ہےاور قوم کا یہی جذبہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحتعامر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم بعد ازاں ہولی فیملی ہسپتال پہنچے اور انہوں نے ہسپتال کے شعبہ اطفال اور فیملی یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو ہسپتال میں دی جانیوالی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہسپتال میں علاج معالجے کے مجموعی معیار،صفائی کی مجموعی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ بھی لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہسپتال سے متعلق غیر مطمئن پائے گئے ،وزیراعظم نے ہولی فیملی ہسپتال بارے وزیر صحت کو آج شام تک مفصل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…