پاکستان کے مختلف علاقوں سے بچوں کو اغواء کرکے ان کی مبینہ طورپر آیل ٹینکرمیں ڈال کرایران سمگلنگ،سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیوپرحکومت کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

6  دسمبر‬‮  2018

پشاور(آئی این پی ) ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو کے معاملے پر ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بازیاب بچی کی فیملی کے ساتھ ابھی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو والا معاملہ دیکھ رہے ہیں،

تاحال بچی کی فیملی سے رابطہ نہیں ہوا۔ایک آئل ٹینکر میں بچوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا نے معلومات کا تبادلہ کیا ہے، ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم جس ادارے نے ویڈیو دی اسے حکومت سے بھی رابطہ کرنا چاہیے تھا۔دریں اثنا آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیاب بچی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پولیس اور ایف آئی اے مل کر کام کر رہے ہیں۔آئی جی کے پی نے کہا کہ ابھی تک بچی کی شناخت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں آئی، ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور بچی کی فیملی سے رابطہ کر کے بریف کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی بچوں کو ایک آئل ٹینکر میں ڈال کر ایران اسمگل کیا گیا تھا، جہاں انھیں بازیاب کرلیا گیا ہے، مقامی این جی او کا دعوی ہے کہ بچوں کو مردان، پشاور، نوشہرہ اور وزیرستان سے اغوا کیا گیا ہے۔  ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو کے معاملے پر ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بازیاب بچی کی فیملی کے ساتھ ابھی رابطہ نہیں ہوا ہے۔   جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو والا معاملہ دیکھ رہے ہیں

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…