کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے دور وزارت میں 4ہزار بوگس اور جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار جب 2008 سے 2010 تک اوورسیز پاکستانیوں کے منصب وزارت پر تھے تو اس دوران یہ بھرتیاں ہوئیں۔
ذرائع نے بتایاکہ بیشتر ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی کیے گئے تھے، اس سلسلے میں وزارت اوورسیز نے معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ بھرتی کیے گئے افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز اس حوالے سے جلد ہی وائٹ پیپر بھی شائع کرے گی۔