متحدہ عرب امارات کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،سعودی عرب کے بعد اب امارات پاکستان کو کتنے ارب ڈالرز دے گا؟ حیرت انگیز انکشافات

26  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحدہ عرب امارات کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،قوی امکان ہے کہ دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالر امداد پاکستان کی دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے دوست ممالک سے امداد کے حوالے سے رابطے تیز کردئیے ہیں

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک امداد دی سکتا ہے اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جوپاکستان کی مدد کے لیے تیارہے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج (ہفتہ) کو ہوں گے جس میں وفد وزارت صنعت وتجارت اور وزارت خزانہ حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور امداد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائیگاذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا وفد وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کرنے کے بعد وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دیگر ممالک سے رابطے کئے جارہے ہیں اور مزید قرض کا بھی امکان ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک میں مالی بحران پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف پیکج حاصل کرنے کیساتھ ساتھ دوست ممالک سے رابطے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دوست ممالک سے براہ راست امداد کے حوالے سے بات کی جائیگی اس سلسلے میں سعودی عرب نے پہلے ہی پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین میں بھی امداد کی توقع کی جارہی ہے۔ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحدہ عرب امارات کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،قوی امکان ہے کہ دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالر امداد پاکستان کی دی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…