لاہورکے میاں میر قبرستان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،کئی احاطے مسمار لیکن جب عمران خان کی والدہ شوکت خانم کی قبر آئی تو انتظامیہ نے کیا کیا؟پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:02

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میاں میر قبرستان میں بنائے گئے احاطے مسمار کر کے اراضی واگزار کر انے کیلئے آپریشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کی والدہ کی قبر کا احاطہ بھی گرادیا گیا،تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان میں 100 سے زائد غیر قانونی احاطوں کی نشاندہی کی گئی جن میں عمران خان کیوالدہ مرحومہ شوکت خانم کی قبر کا احاطہ بھی شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان میں بلاامتیاز آپریشن کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کے خاندان کا احاطہ بھی غیر قانونی قرار دے

کر مسمار کر دیا گیا۔ احاطے میں وزیراعظم عمران خان کی والدہ شوکت خانم مرحومہ سمیت دیگر رشتہ داروں کی قبریں ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے رشتہ داروں کا احاطہ بھی مسمار کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں