عمران خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک حاضری کیوں نہیں دی؟تحریک انصاف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

4  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر تقریر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تذکرہ ہوتا ہے اور وہ ان کے اصولوں پر عمل بھی کررہے ہیں، مزار پر حاضری دینا ضروری نہیں فاتحہ خوانی کہیں بھی کی جاسکتی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، ہمارے نئے پاکستان میں نیا کراچی بھی شامل ہے،

وزیراعظم بھی کراچی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، ہمیں اس شہر کی اصل روشنیاں بحال کرنی ہیں، ملک کی ترقی کے لیے کراچی کو ترقی دینا ہوگی، شہر قائد کے منفرد مقام کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت، وزیر خزانہ، گورنر سندھ اور کئی وزرا کراچی کے رہنے والے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو دیا تھا، مجھے اتفاق رائے سے اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ اور میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، شہر کے مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر تقریر میں قائد اعظم کا تذکرہ کرتے ہیں اور وہ ان کینظریے پر عمل بھی کرتے ہیں، صرف مزار قائد پر حاضری دینا ضروری نہیں کیونکہ فاتحہ خوانی کہیں بھی کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور میں ایک ہی تعلیمی درسگاہ میں پڑھتے تھے، میں مراد علی شاہ کی بہت عزت کرتا ہوں، تحریک انصاف تنقید برائے تنقید کی سیاست نہیں کرے گی، ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلی سندھ صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں گے لیکن غلط چیزوں میں سندھ حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا، ہم اختیارات کے معاملے پر بلدیاتی نمائندوں اور میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ کھڑے تھے، اسمبلی کے باہر مظاہرہ بھی میری تجویز پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران علی شاہ نے ڈیم فنڈ میں جرمانہ نہیں چندہ دیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…