فوری طورپر اس شخص کو عہدے سے ہٹایاجائے ! وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں انتظامات سنبھالنے کے بعددھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اعلی افسران کو ہدایت کی ہے کہ نظام حکومت کو عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے استعمال کیاجائے، حکومتی امور کی انجام دہی میں خوداحتساب کے عمل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ہفتہ کو وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس کا دورہ کیا جہاں سینئر بیوروکریسی اوراعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں حکومتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں انتظامات سنبھالتے ہوئے

وزیراعظم آفس سیکرٹری سہیل عامر کو فوری تبدیل کئے جانے کی ہدایات جاری کئے، ان کی جگہ گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری ایف آر اعظم خان کو وزیراعظم کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 22 کے سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیکرٹریز اور سینئرحکام سے گفتگو میں واضح کیاکہ وزیراعظم آفس کے تمام امور میں بروقت تکمیل اور سادگی کو شعار بنایا جائے،کسی بھی سطح پرکوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…