نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کے سنگین الزامات، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اعلان کردیا

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم کی حیثیت سے ٹوئٹر پراپنے پہلے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہا اور انہیں ایک ایماندار شخص پایا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ عثمان بزدار ہمارے نئے پاکستان کے وژن اور نظریئے پر پورا اترتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدار پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا ایک قبائلی علاقہ ہے یہ ایسا علاقہ ہے جہاں نہ تو بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی دو لاکھ کی آبادی کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود ہے ۔عمران خان نے کہاکہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقے کے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ کے طورپر اس علاقے کے لوگوں کو معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کو پہلی مرتبہ ایسے پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ مل رہا ہے جسے معلوم ہے کہ وہاں کیا کر نا ہے ٗ میں ہر طرح سے عثمان بزدار کی حمایت کرتا ہوں ۔  وزیر اعظم عمران خان نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم کی حیثیت سے ٹوئٹر پراپنے پہلے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہا اور انہیں ایک ایماندار شخص پایا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…