نویجت سدھو اور آرمی چیف میں معانقہ، عمران خان کے بھارتی دوست نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے کس چیز کی درخواست کر دی؟ جواب میں آرمی چیف نے کیا جواب دیا؟

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی حلف برداری تقریب میں انکے بھارتی دوست نویجت سدھو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معانقہ ، بابا گرو نانک کے جنم دن پر پنجہ صاحب وفد کے ہمراہ حاضری ، بھارت سے اہم شخصیات کیساتھ آنے کا اعلان، جتنے بھی لوگ آئیں ، سب کو خوش آمدید کہیں گے، آرمی چیف نے جواب میں خیر سگالی اور محبت کا پیغام دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حلف برداری تقریب میں ان کے بھارت سے آئے دوست نویجت سدھو نے آرمی چیف سے گلے مل کر ان سے ملاقات کی اس دوران نویجت سدھو اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان گفتگو ہوئی ۔ حلف برداری تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر میں نویجت سدھو کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف سے کہا ہے کہ وہ اگلے سال بابا گرونانک کے جم دن کے موقع پر پنجہ صاحب حاضری دینے کیلئے آنا چاہتے ہیں اور اس موقع پر وہ اپنے ساتھ بھارت سے اہم شخصیات کا وفد بھی لانا چاہتے ہیں۔ جس پر آرمی چیف نے مجھے کہا ہے کہ جتنے بھی لوگ آئیں سب کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔ اس موقع پر آرمی چیف اور نویجت سدھو کے درمیان نہایت خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوتی رہی ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق پنجاب کے جٹ خاندان سے ہے اور نویجت سدھو بھی جٹ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ نویجت سدھو اور آرمی چیف کے درمیان معانقے پر بھارتی میڈیا نویجت سدھو پر برس پڑا ہے۔ سدھو کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ جھپی پر بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی ‘‘سے بات کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار وویوک کاٹل کا کہنا تھا کہ نویجت سدھو نے ایک قدم آگےبڑھ کر جس طرح پاکستانی آرمی چیف سے معانقہ کیا ہے اس حوالے سے وہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں

کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایسی آرمی کے چیف ہیں جس کا بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ چلتا رہتا ہے اور اس آرمی کا رویہ بھارتی فوجیوں کے حوالے سے جس طرح کا ہے اس حوالے سے نویجت سدھو سے پوچھ ہونی چاہئے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا وہ رسمی طور پر بھی مصافحہ کر سکتے تھے تاہم انہوں نے غیر رسمی انداز اپنایا جس کا وہ بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…