وہی ہوا جس کا عمران خان نے اعلان کیا تھا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئیں، ن لیگ کاشہباز شریف کو ووٹ نہ دینے پر پیپلزپارٹی کو سبق سکھانےکا فیصلہ، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینے کا اعلان کر دیا

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اختلاف کے بعد اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئیں اور مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈر ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کی

اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفرالحق کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے اور اس کے لیے باضابطہ درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دفتر میں جمع کرادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفر الحق کی نامزدگی میں جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ میں قائد ایوان تھے ٗ اس وقت پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے شہبازشریف کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔قومی اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے دوران شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کی نشست پر جاکر ان سے حمایت کی درخواست کی تاہم انہوں نے معذرت کرلی جب کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد بکھر چکا ہے ۔ ان کا اشارہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب تھا جن کے درمیان قائد ایوان کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…