مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بند ی کھل کر سامنے آ گئی، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں

31  مئی‬‮  2018

راولپنڈی ( آن لائن)انتخابی مہم کے نام پر ہونے والی افطار پارٹیوں میں مسلم لیگ ن کے درمیان ایک بار پھر واضح دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60کے متوقع امیدواربیرسٹر دانیال تنویر چوہدری اور صوبائی حلقہ پی پی 11سے متوقع امیدوار سابق نائب تحصیل ناظم سجاد خان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں نامزدگی کے باوجودسابق رکن قومی اسمبلی ،چیئر مین میٹرو بس سروس

اورپنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین حنیف عباسی کو’’ مائنس ‘‘کر کے شہر بھر سے مسلم لیگی قیادت ،اراکین اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں اور لیگی کارکنوں کو مدعو کر لیا گیایکم جون (بروز جمعۃ المبارک )کمیٹی چوک میں بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری اور سجاد خان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر کے دعوت ناموں پر سینیٹرزراجہ ظفر الحق ، چوہدری تنویر خان ،نجمہ حمید ، نزہت صادق ، ڈاکٹر مصدق ملک، چوہدری جعفر اقبال ، مشاہد اللہ خان ، مشیر وزیر اعظم پاکستان طارق کاظمی ، عرفان صدیقی ، جنرل سیکرٹر ی مسلم لیگ ن پنجاب راجہ اشفاق سرور ، میئر راولپنڈی سردار نسیم خان،ڈپٹی میئر چوہدری طارق،وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز،وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ملک منیر، اراکین اسمبلی ملک ابرار ، جاوید اخلاص ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، دانیال عزیز، شکیل اعوان ، حاجی پرویز ، انجم عقیل خان ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ملک افتخار، چوہدری سرفراز افضل ، طاہرہ اورنگ زیب ، سیما جیلانی ، مائزہ حمید ، زیب جعفر، زہرہ فاطمی ، تحسین فواد ، لبنیٰ ریحان ، زیب النسا اعوان ، دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان ، ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ ، ملک یاسر رضا، چیئر مین واساضیا اللہ شاہ ، ڈاکٹر جمال ناصر ،چیئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی شیخ ساجد الرحمان ،راحت قدوسی ،مرزا منصور بیگ

اور انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کے نام واضح طور پر لکھنے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیئر مینوں، وائس چیئر مینوں،کونسلروں اور ممبران کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ لیگی کارکنوں کو مدعو کیا گیا ہے شہر کے سیاسی حلقے اس افطار ڈنر کو حالیہ رمضان المبارک میں سب سے بڑا متوقع افطار ڈنر قرار دے رہے ہیں تاہم اس افطار ڈنر میں حنیف عباسی کو یکسر نظر انداز کر نے سے چوہدری تنویر اور حنیف عباسی کے درمیان سیاسی تناؤ مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے

بعض مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اگرچہ دعوت نامے پر بعض نام ایسے بھی شامل ہیں جو واضح طور پر حنیف عباسی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم چوہدری تنویر گروپ کی جانب سے یہ نام دعوت نامے میں شامل کر کے انہیں خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے اور اس خیر سگالی کے پیغام کے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ چوہدری تنویر گروپ کے لئے حنیف عباسی کسی طرح قابل قبول نہیں ادھر بعض لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ کی وجہ حنیف عباسی کود بھی ہیں

جنہوں نے گزشتہ دنوں سکستھ روڈ پر دیئے گئے افطار ڈنر میں چوہدری تنویر کو نظر انداز کیا اور قبل ازیں فوارہ چوک میں ہونے والے مریم نواز کے سوشل میڈیا کنونشن میں بھی چوہدری تنویر کو نظر انداز کیا گیا تھایہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حنیف عباسی کو پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ میں نامزد کیا گیا ہے جس کے بعد راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے لئے انتخابی صورتحال مزید گھمبیر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے تاہم کل (بروز جمعہ)ہونے والا گرینڈ افطار ڈنر چوہدری تنویر اور حنیف عباسی کی طاقت کا فیصلہ کرے گا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…