”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟ ایسی بات بتا دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

16  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے ’’رن مرید‘‘کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچارکھی ہے اور اب اس کی حقیقت بھی سامنےآگئی ۔ اس شخص کا نام محمد علی ہے اور اس نے یہ ویڈیو صرف مزاح کے طور پر بنوا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محمد علی کے ساتھ کیا کچھ ہوا ، ایک سوشل میڈیا سائٹ کو اپنے انٹرویو میں محمد علی

کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ویڈیو مزاح کے طور پر بنوائی اور اپ لوڈ کی تھی ، یہ صرف ایک مذاق تھا ۔ محمد علی نے بتایا کہ اس کی ویڈیوسامنے آنے کے بعد لوگ اسے گالیاں نکالنے لگ گئے حالانکہ یہ سب ایک مذاق تھا۔ ویڈیو کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بارے میں محمد علی کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پانچ لاکھ روپے کمیٹی نکلنے اور بیوی کو مری کی سیر کروانے والی بات کی تھی اور جب میری بیوی نے ویڈیو میں یہ بات سنی تو بہت ناراض ہوئی اور جھگڑنے لگی کہ آپ تو مجھے کبھی لاہور نہیں لے کر گئے تو مری کیسے لے گئے۔میرے بہنوئی نے فون کر کے میرے ابو اور امی کو بولا تو انہوں نے بھی مجھے بہت گالیاں نکالیں اور کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے اور میں نے اداکاری کی ہے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو بس یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کی خدمت کرے اور مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔ والدین سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، وہ قیمتی سرمایہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں محمد علی نے کہا کہ میں عملی زندگی میں رن مرید ہوں اور نہ ہی بننا چاہتا ہوں، میرے تین بیٹے ہیں اور اپنے والدین اور بیوی کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہوں، ویڈیو آنے کے بعد بیوی کی تو کوئی پریشانی نہیں البتہ والدین کی پریشانی ہے کیونکہ انہوں نے بہت ڈانٹ پلائی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…