پشتون تحفظ موومنٹ کا کراچی میں جلسہ کامیاب کرانے کیلئے کونسی جماعت سرگرم عمل ہے،کارکنان کو منظور پشتین کی ریلی میں شرکت کا حکم، فوج اور ریاست مخالف نعرےلگانے کی ہدایات دے دی گئیں، تہلکہ خیز انکشافات

12  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں 13مئی کو پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )کا شور کامیاب کرانے کیلئے الطاف گروپ سرگرم ، متحدہ لندن کی قیادت نے وٹس ایپ گروپس کے ذریعے اپنے کارکنان کو منظور پشتین کی ریلی میں شرکت کی ہدایات دے دیں۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق فوج اور ریاست مخالف نعرے لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے

کہ سوشل میڈیا پر جاری پی ٹی ایم مہم کو متحدہ لندن کے بلاگرز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب منگھوپیر تھانے میں پی ٹی ایم کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے جبکہ جمعہ کی رات تک ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پی ٹی ایم کو پروگرام کی اجازت نہیں دی تھی۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے کراچی میں جلسے کی تاریخ 12مئی رکھی گئی تھی تاہم 12مئی سے قبل ہی دو سیاسی جماعتوں کے مابین ایک گرائونڈ میں جلسہ کرنے پرجھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد پی ٹی ایم نے 13مئی کو سہراب گوٹھ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسے کی تیاری کے لئے سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز بھی کی گئیں۔ ایسی ہی ایک کارنر میٹنگ بدھ کو منگھو پیر تھانے کی حدود میں کی گئی، جس میں قابل اعتراض تقرریں کی گئیں۔ منگھو پیر پولیس کے مطابق بدھ کو 100سے زائد افراد نے مذکورہ کارنر میٹنگ کی۔ اس دوران اکبر خان، وزیر محسوس، منور، افتخار اور دیگر ملزمان نے مقتدر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 149, 148 , 505, 500, 125, 124کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اس کے علاوہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی قوانین کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے منگھو پیر تھانے کے

افسر افضل نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے تاہم کوئی بھی کارروائی نہیں ہو گی کیونکہ انہیں یہی حکم ملا ہے۔ دوسری جانب منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں نے اب تک انتظامیہ کو اپنے جلسے سے متعلق باقاعدہ آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اجازت حاصل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ افضل زیدی کا کہنا تھا کہ ’’پی ٹی ایم والوں نے مزار قائد کے سامنے گرائونڈ میں

جلسے کیلئے درخواست دی ہے۔ تاہم اس درخواست کو ہم نے منظور نہیں کیا ، جس کے بعد انہوں نے ہمیں سہراب گوٹھ سمیت کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کی درخواست نہیں دی۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے متحدہ لندن بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ وٹس ایپ گروپوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں الطاف حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ہمارا کبھی بھی

پختونوں کے ساتھ جھگڑا نہیں رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے۔‘‘13 مئی کو پی ٹی ایم کراچی سہراب گوٹھ میں جلسہ کر رہی ہے اور اس جلسہ میں تمام مہاجر شریک ہوں۔ کسی بھی مہاجر کو اپنا پارٹی جھنڈا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم دونوں مظلوم مل کر بلوچ مظلوموں کو بھی ساتھ ملائیں گے اور مشترکہ آواز بن کر آگے بڑھیں گے‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن

کے کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ جلسے میں پینٹ شرٹ کے بجائے شلوار قمیض پہن کر شرکت کریں اور یہ کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کریں‘‘۔اس حوالے سے اخبار کے رابطہ کرنے پر پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے 13مئی کو سہراب گوٹھ میں ہر صورت جلسہ کرنا ہے۔‘‘

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…