نواز شریف کی این آر او کیلئے کوشش ناکام، سابق وزیراعظم نے 23مارچ کو کیا پیشکش کی تھی، بیروت کے ہوٹل میں کافی پیتے ہوئے کس غیر ملکی کو اچانک پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا گیا تھا، تہلکہ خیز انکشافات

  منگل‬‮ 10 اپریل‬‮ 2018  |  17:44

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا،جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں،

کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا، پاکستان کی بات کیا کرنی، یہاں سب معین قریشی ہیں، وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں، 23 مارچ کوکوشش کی گئی این آر او ہوجائے مگر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎