اہم سیاسی شخصیت اور لیگی رہنما نے اپنے بیٹے کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان کردیا

8  اپریل‬‮  2018

ڈیرہ بگٹی(این این آئی) بزرگ بلوچ رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق)میر احمدان خان بگٹی نے اپنے صاحبزادے میر لیاقت خان بگٹی کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان کردیا ذرائع کے مطابق بزرگ رہنما میر احمدان خان بگٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی

اور فرسودہ نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد کی وجہ سے بلوچ عوام میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اپنی نڈر اور بہادرانہ شخصیت کی وجہ سے وہ کئی دہائیوں تک زیرعتاب رہے اس جدوجہد میں وہ نہ صرف اپنے ساتھیوں سمیت اپنے آبائی علاقے سے نکل کر مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے بلکہ ان کے کئی ساتھی بھی اس جدوجہد میں شہید کردئیے گئے مگر میراحمدان بگٹی مشکلات کے باوجود بھی اپنے ملک پاکستان کے لئے محاز پر ڈٹے رہے ،جہاں تک کہ چند سال قبل مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے ان پر بم سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی بھی کردیا تھا ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور تعمیر و ترقی میں بھی بلوچ رہنما اور ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی بھر پور کردار ہے، ذرائع کے مطابق میر احمدان خان بگٹی کے صاحبزادے اور جانشین میر لیاقت خان بگٹی آنے والے الیکشن میں ڈیرہ بگٹی کے سیٹ پر ایم پی اے کے مظبوط امیدوار اور مدمقابل امیدواروں کے لئے چیلنج ہونگے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…