پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ۔۔!احد چیمہ سعد رفیق اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی

31  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اُٹھی، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آتشزدگی ہوئی تمام ریکارڈبالکل محفوظ ہے۔نجی ٹی چینل کے ذرائع کے مطابق موج دریا روڈ پر واقع ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئریونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں شوگر ملز، ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت اہم ترین کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہیں۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ جبکہ ایف بی آر حکام کے مطابق آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوراً قابو پالیا گیا۔ تاہم تمام ریکارڈ جلنے سے محفوظ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی بلڈنگ میں پراسرار طور پر آگ بھڑ ک اٹھی۔آگ پانچویں منزل پر لگی ، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس بھی اسی فلورپر ہے نیب نے شریف فیملی کی شوگر ملز سمیت اہم ریکارڈ ٹیکس آفس سے طلب کر رکھا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ایف بی آر کی بلڈنگ میں گزشتہ شام پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے اہم ریکارڈ جل جانے کا خدشہ ہے ۔ آگ پانچویں منزل پر لگی جہاں کارپوریٹ ریجنل ٹیکس کا دفتر ہے ۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس کا دفتر سیاست دانوں ، بڑے صنعت کاروں ، شوگر ملز، ایل ڈی اے ، ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت تمام بڑی کمپنیوں کے ٹیکس معاملات کو ڈیل کرتا ہے ۔ نیب نے احد چیمہ، خواجہ سعد رفیق ، شریف فیملی کی شوگر ملوں سمیت کئی اہم کیسز میں اس کارپوریٹ ریجنل ٹیکس یونٹ سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق دفتر میں نیب کو ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری تھا ۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً دوگھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ ایف بی آر افسروں کی جانب سے آگ میں جل جانے والے ریکارڈ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ۔دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کےبعد سے حکومت اور نیب کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے

اور اب حکومت نے نیب کو لگام ڈالنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد بدعنوانی کیلئے متحرک ہونے والے ادارے نیب کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے نیب کیخلاف مںصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نیب کو مالی طور پر مفلوج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں نیب کے ملازمین کے الاونس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نیب کے تمام ملازمین کے خصوصی الاونسز کو بند کر دیا جائے گا۔ جبکہ نیب کے سیکرٹ فنڈ پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے نیب کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ حکومت کیخلاف کھولے جانے والے کیسز کو زیادہ مت چھیڑا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نےانسداد بدعنوانی کیلئے متحرک ہونے والے ادارے نیب کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کیلئے حکومت نے نیب کیخلاف مںصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نیب کو مالی طور پر مفلوج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں نیب کے ملازمین کے الاونس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نیب کے تمام ملازمین کے خصوصی الاونسز کو بند کر دیا جائے گا۔ جبکہ نیب کے سیکرٹ فنڈ پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے نیب کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…