عمران خان نے لیگیوں کو کہا تھا کہ میں تمہیں رلائوں گا، کپتان نے جو کہا کر دکھایا،سینٹ الیکشن کے بعد لیگیوں کی کیا حالت ہوئی، چوہدری سرور کی جیت پر عظمیٰ بخاری ہچکیاں لیکر کیوں روتی رہیں، ویڈیو لیک ہو گئی

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری سرور نے عظمیٰ بخاری کو رلا دیا، ویڈیو لیک، سینٹ الیکشن میں چوہدری سرور کی جیت میرے لئے دھچکا تھی، انسان ہوںاور انسان اکثر کمزور ہو جاتا ہے، ن لیگی خاتون رہنما نے رونے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں پنجاب اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر سینیٹر بننے والے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی

جیت نے ن لیگی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو رلا دیا۔ عظمیٰ بخاری کےرونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ اپنے ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر اراکین کی تعداد کے حوالے سے ہمیں اُمید تھی کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بارہویں سیٹ پر مقابلہ ہو گا۔کیونکہ نہ ان کے پاس ممبرز پورے تھے نہ ہمارے پاس ممبرز پورے تھے۔ لیکن یہ ایک بہت حسین اتفاق ہےکہ چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ لیے۔ اور 31 ممبرز ہونے کے باوجود انہیں پہلی ترجیح میں44ووٹ حاصل ہوئے۔میرے لیے یہ ایک بہت بڑا دھچکا تھا کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہم ان کا مقابلہ ساتویں جنرل سیٹ پر کریں گے لیکن ان کا پہلے نمبر پر آنا اور اس طرح سے ان کو پہلی ترجیح ملنا میرے لیےشاکنگ تھا ۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں ، انسان کے ساتھ جذبات ہوتے ہیں ۔ یہ ویڈیو چوری چھُپے بنائی گئی ، میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی جب کسی نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مجھے بعد میں افسوس ہوا کہ مجھے اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئے تھا اور اس طرح کارد عمل نہیں دینا چاہئے تھا ، لیکن چونکہ میں انسان ہوں اور انسان اکثر کمزور ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ حکمران جماعت ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کو سینٹ میں بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اتحاد نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…