’’میں کوئی جادوگرنی نہیں‘‘ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کا جب جہانگیر ترین سے آمنا سامنا ہوا تو دونوں میں کیا گفتگو ہوئی شادی کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ کی ایک اور دھماکہ خیز رپورٹ

5  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین عمران خان کی تیسری شادی سے خوش نہیں تھے، عمران خان نے تیسری شادی کر کے جہانگیر ترین کو فون کیا اور کہا کہ میں نے یہ شادی اس لئے کی تا کہ آپ اگلا الیکشن جیت سکیں،شادی کی مبارکباد نہ دینے پر شکوہ، ولیمہ کے دوران بشریٰ بی بی اور جہانگیر ترین جب آمنے سامنے آئے تو بشریٰ بی بی کا اس موقع پرجہانگیر خان ترین کو کہنا تھا کہ

’’میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں کوئی جادوگرنی نہیں ہوں، ولیمے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا ، عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ سب احوال سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی تیسری شادی کے ولیمے کا احوال اپنی رپورٹ میں منکشف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے شکایت کی کہ انہوں نے شادی کی مبارکباد نہیں دی ، عمران خان کا جہانگیر ترین سے کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی اس لئے کی ہے کہ تا کہ آپ اگلا الیکشن جیت سکیں۔عمر چیمہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین بشریٰ بی بی کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیںولیمہ کی تقریب میں شریک ایک مہمان کے حوالے سے انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب ولیمہ کے بشریٰ بی بی اور جہانگیر ترین دونوں آمنے سامنے آئے تو عمران خان نے دونوں کا تعارف ایک دوسرے سے کروایا۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں کوئی جادوگرنی نہیں ہوں۔‘‘رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے ان کے بارے میں خیالات مختلف تھے اور بشریٰ چاہتی تھیں کہ انہیں اس بارے میں علم ہو کہ وہ جانتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…