ریحام خان اور عابد باکسر معاملہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں خاموش رہنے کی خفیہ ڈیل کا انکشاف عمران خان اور شہباز شریف میں کیامعاملات طے پا گئے؟

9  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف ریحام خان کے معاملے پر خاموش، ن لیگ نے عابد باکسر کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے ، کیا دونوں میں کوئی ڈیل تو طے نہیں پا گئی، عارف نظامی کاوزیرمذہبی امور پنجاب زعیم قادری سے سوال، دونوں جماعتوں میں خفیہ ڈیل ہونے کا اشارہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار

عارف نظامی نے صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب زعیم قادری سے سوال کیا کہ تحریک انصاف ریحام خان کے معاملے پر خاموش ہے اور ن لیگ عابد باکسر سے متعلق خاموش ہے تو کیا دونوں کے درمیان کوئی خفیہ ڈیل تو طے نہیں پا گئی؟جس پر جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے ٹی وی چینلز پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں جس پر میں ردعمل نہیں دینا چاہتا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کسی کے ذاتی نوعیت کے مسئلوں پربات نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اور عمران خان معاملہ اور عابد باکسر کے شہباز شریف سے تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں۔ ریحام خان نے عمران خان پر شادی چھپانے کا الزام عائد کیا ہے اور دونوں کے نکاح کی تاریخ سے متعلق تو سب جانتے ہیں لیکن کیا کسی کہ پاس عابد باکسر اور شہباز شریف کے تعلق کا کوئی ثبوت موجود ہے۔ریحام خان تو اپنے اور عمران خان کے نکاح سے متعلق کتاب لکھ رہی ہیں اور ان دونوں کے نکاح سے متعلق پوری دنیا جانتی ہے۔لیکن عابد باکسر اور شہباز شریف کے تعلق سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو پر عمران خان اور تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کئے تھے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ اسی دوران پنجاب پولیس کے سابق ان کائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کی دبئی میں

گرفتاری کی بھی خبر آئی ہے ، عابد باکسر نے گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اس نے کئی جعلی پولیس مقابلے کئے ہیں جن میں متعدد بندوں کو مارا ہے اور یہ جعلی پولیس مقابلے شہباز شریف کے کہنے پر اس نے کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…