طاہرالقادری کے جلسے میں سارے لعنتی اکٹھے تھے اورمال روڈ کی خالی کرسیاں ان پر لعنت ۔۔۔۔! رانا ثناء اللہ انتہائی سخت باتیں کہہ گئے

21  جنوری‬‮  2018

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے سارے لعنتی اکٹھے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار کی سیاست کررہی ہے ٗ افراتفری، انتشار اور عدم استحکام ان کا ایجنڈا ہے ٗ ساڑھے 4 سال میں ان سب کے پاس کوئی ایشو نہیں تھا، لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو موضوع بنا کر اپنی اپنی سیاست چمکائی اور جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے سارے لعنتی اکٹھے تھے،

ان کا کام ڈیڈ لائن پہ ڈیڈ لائن دینا ہے۔صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جلسے میں عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنت پر لعنت بھیجی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مال روڈ کی خالی کرسیاں ان پر لعنت بھیج رہی تھیں جبکہ ان کے اس بیان کے جواب میں اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی ٗ اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی، شیخ رشید کو چاہئے کہ وہ اب اپنی توجہ انتخابات پر دیں ابھی ان کے پاس وقت ہے ٗ اگر اس بار انہیں عوام نے مسترد کردیا تو انہیں دھاندلی کا شور مچانے کا بھی موقع نہیں دیں گے، 2018 کے انتخابات میں ایک طرف انتشار اور دوسری طرف ترقی کی سیاست کھڑی ہوگی خیر کی قوتیں کامیاب ہوں گی اور شر وانتشار کی قوتیں ناکامی کا منہ دیکھیں گی۔سپریم کورٹ کے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے بیرئیرز ہٹانے کے حکم پر وزیرقانون نے کہا کہ کوئی عام شہری رکاوٹیں یا بیریئرز نہیں لگا سکتا یہ کام پولیس کا ہے ٗکسی کی جان کو خطرہ ہوتو پولیس رکاوٹیں کھڑی کرسکتی ہے اور موجودہ وقت میں شریف خاندان کے ہرفرد کی جان خطرے میں ہے اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو اس حوالے سے تمام رپورٹیں عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔ حمزہ شہباز کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس پر افسوس ہوا ٗایسے ریمارکس سیاستدانوں کے بارے میں نہیں ہونے چاہئے۔زینب قتل کیس کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیس کی تفتیش تمام ایجنسیاں کررہی ہیں جن میں پولیس سمیت سول و عسکری ایجنسیز بھی شامل ہیں ٗ اب تک 800 سے زائد افراد کا ڈی این اے لیا جاچکا ہے ہمیں پوری امید ہے کہ زینب کے قاتل درندے کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگاتاہم اس کے لئے پولیس کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…