’’زینب کی موت سے قبل اس کیساتھ کیا خوفناک سلوک کیا گیا ‘‘ پورسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں ایسا انکشاف جو روح کو تڑپا دے

13  جنوری‬‮  2018

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک )قصور میں جنسی زیادتی کے بعد سفاکی سے قتل کی جانے والی ننھی پری زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے واضح شواہد ملے ہیں تاہم مزید تحقیقات کیلئے نمونے کو فرانزک رپورٹ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زینب کے دونوں بازوئوں کی کلائیوں کو کاٹا گیا، ناک اور گلے کے قریب تشدد کا نشان اور

موت گلا دبانے پر ہوئی ۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت اور شواہد سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ تمام واقعات میں ایک شخص ملوث ہے۔ دریں اثنا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف و سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ قصور کی ننھی زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ شاہد مسعود نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کی گرفتاری آئی ایس آئی اور ایم آئی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ زینب کا قاتل مبینہ طور پر بچی کا رشتہ دار یا قریبی عزیز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب زینب کے قتل کا معاملہ ابھر کر سامنے آیا تو قاتل کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ اب بچ نہیں سکتا ، اس نے فرار ہونے کیلئے اپنے دوست سے بھی مدد طلب کی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ قاتل کے ڈی این اے اور دیگر ضروری کارروائی کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…