6سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنیوالا ملزم گرفتار،لرزہ خیز انکشافات،ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا

12  دسمبر‬‮  2017

لاہو ر(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران وہاڑی پولیس نے میلسی میں 6سالہ بچی کے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2دسمبر 2017ء کو عید میلا د النبی ؐ کا چراغاں دیکھنے جانے والی سبزی فروش کی 6سالہ بیٹی زاہرہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

جس پر پولیس نے فور ی طور پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی میلسی، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم،ایس ایچ او سٹی میلسی اور سی آئی اے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں اور علاقہ کے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی اور بالا آخر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ننھی بچی کا قاتل اس کا ہمسایہ محمد آصف ولد عبدالرزاق بعمر 29سال قوم کمہار نکلا جو کہ زاہرہ کے گھر کی عقب میں واقع گلی کا رہائشی اور مزدوری کا کام کرتا تھا 12ربیع الاول کی رات درندہ صفت انسان نے بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی اور نیم بے ہوشی کے حالت میں ملزم نے اس ڈر سے کہ وہ اپنے گھر والوں کو نہ بتا دے ننھی بچی کو زیر تعمیر بلڈنگ میں دفن کر دیا۔ملزم آصف 2009ء میں بھی ایک زیادتی کے مقدمہ میں7سال سزا یاب ہوا اور2016ء میں جیل سے رہا ہوا تھا

دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ڈی پی او وہاڑی عمرسعید ملک نے مزید بتایا کہ ملزم آصف نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔علاقہ کے لوگوں نے اندھا قتل کو محدود عرصہ میں ٹریس کرنے پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور وہاڑی پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…