ن لیگ میں لائن لگ گئی، ایک کے بعد ایک رہنما سامنے آنے لگا، خواجہ سعد رفیق بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،نیب نے بڑا ایکشن لے لیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی گھیرا تنگ، نیب میں زیر التوا تحقیقات دوبارہ شروع ، آمدن سے زائد اثاثوں، سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی تحقیقات کی بھی تیاریاں شروع۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ملک بھر

میں کرپشن کے خلاف احتساب کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا نیوز سائٹ پر چلنے والی خبر کے مطابق ن لیگ کی حکومت آتے ہی التوا میں ڈالی گئی وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں جبکہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے ، سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے ریفرنس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ملک کی ایک خفیہ ایجنسی نےبرکی روڈ پر72ہزار کینال اراضی پر پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی میں 25ہزار کینال سرکاری اور مقامی افراد کی اراضی پر سرکاری اداروں ،قبضہ گروپوں سے ملکر دھونس دھاندلی سے قبضہ کرا کے اسے پیراگون کا حصہ بنانےکے ثبوت حاصل کر لئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق سے متعلق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ نیو ائیر پورٹ کے سامنے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں 25فیصد کے حصہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں جبکہ شریف خاندان کو بھی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت میں ریفرنسز کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…