وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،آئینی ترمیم پر اتفاق،نئی حلقہ بندیوں اور دوبارہ مردم شماری کے بارے میں بھی بڑا فیصلہ کرلیاگیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں سندھ نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم پر مشروط آمادگی پر اتفاق کیا ہے جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کمے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے سی سی آئی کے

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سمیت الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات کے حکام نے بھی شرکت کی۔سی سی آئی اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانا مشکل ہو گا لہذا حکومت نئی حلقہ بندیوں کے لیے فوری طور پر قومی اسمبلی سے ترمیم منظور کروائے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہم مردم شماری نتائج اسی صورت میں قبول کریں گے جب ایک فیصد مردم شماری بلاکس کی تیسرے فریق سے تصدیق کرائی جائے اور اس حوالے سے عوامی خدشات دور کیے جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے مسائل وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے، سندھ سمیت تمام صوبوں کی تجاویز پر عمل ہوتا تو مسائل پیدا نہ ہوتے۔ادارہ شماریات کے حکام نے غیرملکیوں کا ڈیٹا جاری کرنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اجلاس کے دوران بتایا کہ غیر ملکیوں کی درست تعداد مردم شماری کے مکمل نتائج سے پہلے نہیں بتا سکتے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم منظور کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے جب کہ مردم شماری نتائج کا ایک فیصد تیسرے فریق سے چیک کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔سی سی آئی اجلاس میں سندھ حکومت کا مردم شماری ریکارڈ چیک اور تصدیق کا حق تسلیم کر لیا گیا اور کہا گیا کہ تصدیق کے نتائج چیک کرانے کا فارمولا تمام صوبوں پر لاگو ہو گا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج پر حلقہ بندیاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عبوری نتائج کی بنیاد پر آئینی ترمیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پر کام شروع ہوگا۔ سندھ حکومت کے مطالبے پر مردم شماری کے ایک فیصد بلاکس کا قرعہ اندازی کے ذریعے نئے سرے سے ڈیٹا لیا جائے گا۔ اس ایک فیصد کے نتائج کا باقی تمام بلاکس کے ڈیٹا کے ساتھ تقابلی موازنہ کرکے غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ یہ سارا عمل 3 ماہ میں مکمل ہوگا اور سارا کام تیسرے فریق کے ذریعے کرایا جائے گا۔ حلقہ بندیاں ہونے کے فوری بعد بلاکس کے نتائج کی سمری شیٹس پبلک کر دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…