شریف خاندان کیخلاف ریفرنس واپس،بڑی خبر سنادی گئی

11  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) رجسٹرار احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف دو ریفرنس نیب کو واپس کردیئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اسکروٹنی مکمل کرکے دونوں ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے ہیں۔رجسٹرار آفس نے نیب کو تکنیکی خامیاں دور کرکے 14 ستمبر تک دوبارہ ریفرنس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں کچھ صفحات کے نمبر غلط ہیں جب کہ بعض صفحات پر نمبر ہی درج نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ریفرنسز میں کچھ دستاویزات اضافی اور کچھ ضروری دستاویزات نہیں لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل نیب نے شریف خاندان کے خلاف اضافی دستاویزات اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادی ہیں۔نیب کی جانب سے اضافی ریکارڈ 8 باکسز میں احتساب عدالت لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی تفصیلی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 14 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور ریفرنسز میں تکنیکی معاملات کو دور کرکے ہی اسے عدالت بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز نیب کے ریفرنسز نامکمل قرار دیتے ہوئے نیب کو ضروری دستاویزات لگانے کا حکم دیا تھا جبکہ نیب ترجمان نے تمام ریفرنس منظور ہونے کا دعویٰ کیا تھامگر اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اسکروٹنی مکمل کرکے دونوں ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے ہیں

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…