’’خان صاحب! لگتا ہے شہباز شریف کی پریس کانفرنس مِس کر گئے آپ‘‘چینی سفیر میدان میں آگئے

1  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر ملتان میـٹرو منصوبے میں کرپشن اورشریف خاندان کی جانب سے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر یعنی 1 ارب 84 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے چین منتقل کرنے کی نجی ٹی وی کے دعویٰ اور عمران خان کے الزامات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے

اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا شریف خاندان کی جانب سے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر یعنی 1 ارب 84 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چین بھیج گئی ہے یہ رقم چینی کمپنی نے ملتان میٹرو منصوبے میں منافع کے طور پر بھیجی، رقم کی ہیرا پھیری کا بھانڈا چینی سیکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن کی تحقیقات نے پھوڑاہے۔ تاہم نجی ٹی وی رپورٹ اور عمران خان کی جانب سے اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر شریف خاندان پر لگائے گئے الزامات کے بعد شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد اب پنجاب حکومت کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موجود اکائونٹ کے ذریعے چینی سفیر کا ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ’’خان صاحب !اگر آپ اور آپ کی پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس نہیں دیکھ سکی تو کوئی بات نہیں ہم آپ کیلئے یہاں چینی سفیر لیجن زاہو کا پیغام دے رہے ہیں اسے ضرور پڑھ لیں‘‘۔پنجاب حکومت کے آفیشل اکائونٹ پر چینی سفیر کے پیغام میں چینی سفیر نے چینی کمپنی یابیت کے حوالے سے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنی یابیت پاکستان میں کام نہیں کرتی ، اس کمپنی نے چند جعلی دستاویزات کے ذریعے حکومت کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے جس پر اسے سزا سنا دی گئی ہے۔

 

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…