(ن) لیگ کے کن دو درجن اراکین اسمبلی نے نواز شریف کو سب سے بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا؟

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو درجن سے زائد ایم این ایز نے نواز شریف کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے سینئر نمائندہ زاہدہ گشیکوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی اب ان کا ساتھ چھوڑنے والے ہیںاور تقریباََ 2 درجن سے زائد اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ساتھ

چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہےجو نواز شریف کیلئے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔ زاہد گیشکوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اس کا نیا صدر کون ہوگا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔نئی وزارتوں کی تشکیل کے بعد ایک اہم پیش رفت میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد ای سی سی کے چیئرمین اب وزیراعظم خود ہوں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وزیر اعظم خود چیئرمین ہوں گے تاہم کسی بھی وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر خزانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر و گجرات کی معروف سیاسی شخصیت نوابزادہ غضنفر علی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج جہلم میں نوابزادہ غضنفر علی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء نوابزادہ

غضنفر علی گل کے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی کسی وقت بھی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہے ، غضنفر گل کی اس حوالے سے (ن) لیگ کے اہم رہنمائوں سے ئی ملاقاتیں ہوئی تھیں جن میں معاملات طے پا گئے تھے اور اعلان مناسب وقت کر کرنا طے پایا تھا غضنفر گل طویل عرصہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ چلے آرہے تھے اور 2 ماہ قبل ان کے بیٹے نوابزادہ حیدر مہدی اور 3

بھائیوں نوابزادہ مظہر علی خان ،نوابزادہ مظفر علی خان ،نوابزادہ طاہر الملک پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…