ریمنڈ ڈیو س نے دوران حراست کتنی بار خودکشی کی کوشش کی؟

7  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ریمنڈ دیوس کی کتاب کو جھوٹ کا پلندا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دستاویزی ثبوت ہیں کہ را کے ایڈیشنل سیکریٹری جگناتھن کمار نے 2016میں کتاب ‘دی کنٹریکٹر’ کے زریعے آئی ایس آئی،

پاکستانی افواج اور سیویلین قیادت کو بدنام کرنے کیلئے ریمنڈ ڈیوس سے رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ اپنی زندگی کے بدترین حالات سے گزر رہا ہے، اس نے ایک بار نہیں کئی بار خودکشی کی کوشش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ریمنڈ پر سات لاجکھ ڈالرز کا قرضہ تھا، اس کی بیوی نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس کا آبائی علاقہ چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو گئی تھی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بد ترین مالی حالات کی وجہ سے ریمنڈ ایک آسان شکار تھا۔ اس لئے را نے اسے اسپانسر کیا اور ایک گھوسٹ رائٹر کے زریعے یہ کتاب لکھوائی گئی۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حیران تھے کہ ریمنڈ ڈیوس جیسا انسان جو اتنے برے مالی حالات سے گزر رہا ہو، اپنی کتاب دنیا بھر میں مفت تقسیم کیوں کرسکتا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور بھاتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن افسوس کہ جس وقت پاکستان وک دنیا بھر میں دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے، ہماری حکومت ‘پانامہ سرکس’ میں مصروف ہے اور تمام وزراء جودیشل اکیڈمی کے باہر شریف خاندان کا دفاع کرنے کیلئے تعینات ہیں۔رحمان ملک نے بتایا کہ جان کیری نے نے ان سے درخواست کی کہ ریمنڈ ڈیوس کیلئے سفارتی استثنیٰ منظور کی جائے تاکہ وہ گھر واپس جا سکے لیکن انہوں نے ان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے جان کیری کو آگاہ کیا کہ ریمنڈ کو سفارتی استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا

کیونکہ وہ ایک عام ملازم کی حیثیت سے کونسلر جنرل لاہور میں کام کرتا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس کو قانون کے مطابق ٹرائل کا سمنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رہمنڈ ڈیوس کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات بھی کئی لیکن امریکی حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔رحمان ملک نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سازشوں کا شکار نہ بنیں اور ریمنڈ کو ہیرو نہ سمجھیں، وہ ایک راء ایجنٹ کے سوا کچھ نہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…