15خودکش بمبارپاکستان میں داخل،کس کو نشانہ بنایاجائیگا؟انتہائی تشویشناک خبر آگئی

12  جون‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ دیسک) وفاقی وزارت داخلہ کے ادارے این سی ایم سی نے محکمہ داخلہ پنجاب نےاپنی سپیشل رپورٹس جاری کی ہیں جن کے مطابق صوبے بھر کے پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے 3 گروہ پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت سرکاری دفاتر، پاک چائنہ انرجی پراجیکٹس، چینی قونصلیٹ ، حساس اداروں کے سیف ہاؤسز، آئی بی آفس اور جیلوں پر بڑی کارروائی کر سکتے ہیں،

اس لئے پولیس اوردیگراداروں کوکہاگیاہے کہ وہ اپنی سیکورٹی مزیدسخت کریں ۔وفاقی وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے محکمہ داخلہ پنجاب کو سپیشل روپورٹس کہاہے کہ 15 خودکش بمبار دو گروپوں کی شکل میں لاہور کے نواحی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ پنجاب بھر میں کہیں بھی اپنا ٹارگٹ سیٹ کریں گے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ کے لیڈر کے شمالی علاقہ جات سے اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ٹیلی فونک رابطوں کی ریکارڈنگ سے ٹریس ہوئی ہیںجس کے بعد یہ رپورٹس جاری کی گئی ہیں ،ان رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد ہی وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم جاری کردیاہے اوراس حوالے سے پولیس اورجیل حکام کواحکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل کی قریبی آبادیوں میں سر چ آپریشن کریں چینی قونصلیٹ کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کریں، پاک چین انرجی پراجیکٹس جن میں بھکی ، حویلی بہادر شاہ، قادر آباد، نندی پور اور دیگر شامل ہیں کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کیا جائےجبکہ پولیس کوکہاگیاہے کہ وہ اپنی سیکورٹی کومزید اپ گریڈکرے کیونکہ دہشتگردکسی بھی وقت کوئی بڑانقصان کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔جبکہ وفا قی دارالحکو مت میں پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلا ف بڑے پیمانے پرکر یک ڈاؤ ن شروع کر دیا گیا ہے ،

90بھکا ریو ں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ بھکا ریو ں کے ٹھیکیداروں کی گرفتاریوں کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، بھیک مانگنے والے معصوم بچوں کو شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرمنتقل کیا جائے تاکہ ان کی ضروریات پوری کرتے ہوئے تربیت کر کے ان کو مہذب شہری بنایا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…