نجی ٹی وی چینل کے ”رمضان پروگرام“میں عوام کے ساتھ حیرت انگیز فراڈ،پروگرام میں انعام جیتنے والے کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟افسوسناک انکشافات

6  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جوکہ ان دنوں کئی تنازعات میں پھنسے ہوئے ہیں ،اب ان کے رمضان المبارک کے حوالے سے نجی ٹی وی پر پروگرام میں بھی ایک فراڈسامنے آگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ’’پڑھ لو “ کے مطابق ”بول “ٹی وی پر رمضان المبارک کے حوالے سے پروگرام میں ایک شخص نے درست جواب دیاتواس کو35ہزارروپے دینے کااعلان کیاگیالیکن جب اس نے انتظامیہ سے پیسے مانگے

توٹی وی انتظامیہ نے اس کو35ہزارروپے انعام دینے کے بجائے ایک روم کولرکاکارڈتھمادیااورکہاکہ یہ ہی تمھاراانعام ہے اوریہ متعلقہ دفترمیں جاکرحاصل کرلو۔عامرلیاقت کے پروگرام میں ہونے والے اس فراڈپرشہری نے شدید احتجاج کیااوراس کونوسربازی قراردیااورساتھ اپنی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل کردی جس پرصارفین نے عامرلیاقت اوراس ٹی وی پروگرام پرشدید تنقید کی ۔بات یہاں تک ہی نہیں رکی بلکہ اسی پروگرا م میں اورایک اورشہری کوبھی میزبان عامرلیاقت نے درست جواب دینے پر8ہزارروپے مالیت کاگفٹ ہیمپردیالیکن جب اس نے اس کواندرسے کھولاتوایک وال کلاک اورچائے کامگ دیکھ کراس کے اوسان خطاہوگئے جن کی قیمت صرف 5سوروپے بمشکل بنتی ہے ۔بول ٹی وی کےمعروف میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت کے بارے میں یہ واقعات منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیاپرتنقید کاسلسلہ جاری ہے ،صارفین کااس حوالے سے کہناہے کہ عامرلیاقت اوربول ٹی وی انتظامیہ صرف اپنی مشہوری کےلئے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں اوراس کامقصد صرف عوام کے جذبات سے کھیلناہے ۔صارفین کاکہناہے کہ اگرٹی وی انتظامیہ انعامات نہیں دے سکتی توپروگرام میں انعامات دینے کااعلان ہی نہ کیاجائے ۔۔صارفین نے عامرلیاقت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کاموں سے شہرت نہیں بلکہ بدنامی ہوتی ہے اس لئے لوگوں کواگرانعامات دینے ہیں توموقع پردیئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…