کراچی کے ہوٹل میں شیخ رشید کی خوبصورت پاکستانی اداکارہ سے ملاقات ۔۔۔!تصاویر منظر عام پر آگئیں

  جمعرات‬‮ 1 جون‬‮ 2017  |  11:53

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی اداکارہ صوبیہ خان سے ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صوبیہ خان جو ان دنوں کراچی میں اپنی فلم کی ڈبنگ کے سلسلے میں موجود ہیں کی کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں، شیخ رشید بھی ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔ دونوں کی ملاقات سحری کے وقت ہوئی جب صوبیہ خانڈائننگ ہال میں سحری کیلئے پہنچیں تو شیخ رشید احمد نے انہیں

آواز دے کر پاس بلا لیا اور حال احوال پوچھا۔ ملاقات بارے صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں بلکہ اتفاقیہ تھی نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے پروگرام سیاسی تھیٹر میں انہیں شیخ رشید کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا تھا جس کی وجہ سے شیخ صاحب نےپہچان لیا اور خود بلا لیا۔اپنے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ان کےلئے نہایت قابل احترام شخصیت ہیں جن کی وہ دل سے قدر کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں