بھارتی ہائی کمیشن میں میری بیوی کو زبردستی بند کردیاگیا،شوہر نے رہائی کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا،حیرت انگیزانکشافات

7  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار بھارت سے آکر پاکستان میں نکاح کرنے والی خاتون ڈاکٹر عظمی کو بھارتی ہائی کمیشن میں محصور کردیا گیا، شوہر نے بیگم کی رہائی کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں پروان چڑھنے والی محبت عظمی ٰکو بھارت سے پاکستان کھینچ لائی۔نئی دہلی کی شہری ڈاکٹر عظمی نے بونیر کے رہائشی طاہر سے پسند کی شادی کی تھی ۔

ڈاکٹر عظمی یکم مئی کو واہگہ بارڈر سے پاکستان آئی تھی جبکہ ان کا نکاح 3مئی کو ہواتھا۔ نکاح کے بعد بھارتی خاتون کاغذات لے کر شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن گئی تھی ۔ مگر بھارتی ہائی کمیشن نے انہیں ہائی کمیشن سے باہر آنے سے روک دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے شوہر طاہر کا کہنا تھا کہ عظمی کے بھائی نے بھارتی ہائی کمیشن میں عدنان سے ملنے کا کہا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے موبائل فون بھی واپس نہیں کئے ، جب انڈین ہائی کمیشن سے اپنی اہلیہ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہائی کمیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمی یہاں نہیں۔میں نے بیوی کی بازیابی کے لئے طاہر نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دے دی ۔تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے ڈاکٹر عظمی کی ہائی کمیشن میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے پر پولیس سے نہیں بلکہ دفتر خارجہ کے ذریعے سے ہی بات ہوگی۔۔تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے ڈاکٹر عظمی کی ہائی کمیشن میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے پر پولیس سے نہیں بلکہ دفتر خارجہ کے ذریعے سے ہی بات ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…