اہم سیاسی و جماعت کے دو گروپوں میں اختلافات ختم،انضمام کا فیصلہ کرلیا

5  اپریل‬‮  2017

ملتان(آئی این پی)حکومتی اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دوگروپوں میں اختلافات ختم ہوگئے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث(نظریاتی)نے سینیٹرساجدمیرکی مرکزی جمعیت اہلحدیث میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث(نظریاتی)کے مرکزی امیرعلامہ عبدالرحیم گوجر وچاروں صوبوں کے قائدین آج ملتان میں سینیٹر پروفیسرساجد میرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے

۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں اختلافات ختم کرانے میں چئیرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور ایم این اے حافظ عبدالکریم اور دیگر لیگی شخصیات نے اہم کردار اداکیا۔واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ملک بھرمیں مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی بیرون ملک مقیم قیادت اور سینئرمسلم لیگی قیادت الیکشن 2018سے قبل تمام دھڑوں کو ایک کرنے کیلئے سرگرم ہے ،اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سے علیحدگی اختیار کرنے والے یوتھ فورس کے صدر ذاکرالرحمن صدیقی اورعلامہ ابتسام الہی ظہیر گروپ کو بھی منانے کی کوششیں کی بھی جارہی ہیں۔دوسری طرف خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث (نظریاتی)کے سربراہ علامہ عبدالرحیم گجرنے اپنی جماعت کے مرکزی جمعیت اہلحدیث میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی ، سربراہ علامہ عبدالرحیم گجرنے اپنی جماعت کے مرکزی جمعیت اہلحدیث میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی ،علامہ عبدالرحیم گجرکا کہنا ہے کہ ہمارے اختلافات تنظیمی تھے ،جوکہ ختم ہوگئے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ پروفیسرساجد میرسے ہمارے معاملات طے ہوچکے ہیں ،آج دوپہر2بجے نظریاتی کی تمام قیادت کے ساتھ علامہ سنیٹرساجدمیرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…