یوم پاکستان پربھی خدمت کاسلسلہ جاری ،پاک فوج نے بلوچ بھائیوں کے دل جیت لئے ،پاکستان زندہ باد اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

23  مارچ‬‮  2017

لورالائی (این این آئی )یوم پاکستان23مارچ کے حوالے سے لورالائی میں آرمی کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا سیکٹر انچارج کمانڈر برئگیڈئر ندیم سہیل کرنل شاہد ایل ایس کمانڈنٹ حسنین حیدر نے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ ڈکٹر منیر اقبال ڈاکٹرنجم الدین ڈاکٹرسلیم موسے خیل ارمی کے میجر رفاقت میجر عاصم اور دیگر موجود تھے فری میڈیکل کیمپ میں با رہ سو مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئی کیمپ میں دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں

مریضوں نے شرکت کی آرمی کے جانب سے مریضوں کو کھانا بھی کھلایا گیا اسی طرع تحریک نو جوانان اور ایف سی کے جانب سے بھی شہر میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کے شراء کاہ نے شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا شراء کاہ کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر ملکی یکجہتی پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ریلی میں تحریک نوجو انان پاکستان لورالائی کے صدر سردار اشرف اتمان خیل حاجی عبدالباقی انڈر لو رالائی اتحاد پینل کے ملک رحیم اتمان خیل عبیداللہ اتمان خیل انجمن تاجران کے رہنماوں صابر کدیزئی حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ملک عبدالوکیل کے جی پی کے عبدا لستار کاکڑ کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اسی طرع اسٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی جسمیں اعلٰی افسران قبائلی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کمانڈنٹ حسنین حیدر کہا کہ قوم ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہو گی ،ہمیں اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی امن اتحاد اور بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کرنا چاہئے اور پاکستان کو صحیح اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی نئے عزم کے ساتھ جدو جہد کرنی چاہئے اس موقعہ پر مختلف قبائل نے علاقائی رقص پیش کئے رسہ کشی پی ٹی شو ملی نغمے اور دیگر خوبصورت پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…