لاہور‘ گلبرگ میں دھماکے کی خبر کس نے دی تھی؟ حقیقت منظر عام پر آ گئی

  جمعرات‬‮ 23 فروری‬‮ 2017  |  15:45

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ڈیفنس دھماکے کے بعد گلبرگ میں دھماکے کی ریکسیو اور پولیس حکام کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔ موقر اخبار پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق گلبرگ میں موقع پر موجود پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ ’’ہمیں ہیلپ لائن 15 پر کال آئی تھی کہ گلبرگ میں دھماکہ ہوا ہے اور اس اطلاع پر ہم نے ایمرجنسی ایکشن لیا لیکن بعد میں اطلاع غلط ثابت ہوئی، ہم کال کرنے والے کی آئی ڈی چیک کروا رہے

ہیں کہ یہ کال کس نے اور کہاں سے کی تھی؟ ‘‘گلبرگ میں دھماکے کے حوالے سے ملنے والی اطلاع تیز ترین ذرائع ابلاغ کی وجہ سے فوراََ خبر بن کر پھیل گئی جس کی بعد میں کلیئرنس ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کابعد میں ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور ڈیفنس میں دھماکے کے بعد گلبرگ میں میں دھماکے کی باتیں سنی ہیں لیکن گلبرگ میں دھماکے کی کوئی حتمی اطلاع نہیں ملی اور یہ ایک افواہ ثابت ہوئی ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎