ایازصادق نے عمران خان کو دعوت دیدی

21  فروری‬‮  2017

لاہور(آ ئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خود فیصلہ کر یں گی رینجرز سے صوبے میں کیا اور کیسے کام لینا ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے بازؤبن کر چلنا ہوگا ‘دہشت گرد ی کے واقعات پر کسی کو بھی سیاسی قیادت ‘پولیس اوردیگر اداورں پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کو پوری قوم سلام پیش کر

تی ہے ‘پی ایس ایل کافائنل میچ ہر صورت لاہور میں ہوگا، فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے اگر گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں۔ منگل کے روز گڑھی شاہو کے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کی صدارت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور زاہد گوندل سمیت تمام شہداء کے لئے خصوصی دعاکی گئی جبکہ امن و امان کے اس اجلاس میں ایس پی سول لائن علی رضا نے بریفنگ بھی دی جبکہ سردار ایازق صاد ق نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک جماعت یا حکومت نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے ہم نے دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک میں امن وامان کو یقینی بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہرگلی محلے میں پولیس اور دیگر اداروں کی سیکورٹی فراہم کر نا ممکن نہیں ہوسکتا بلکہ اس کیلئے عوام کی ذمہ داری ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں�آنیوالوں پر مکمل نظر رکھیں اور اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو اس حوالے سے فوری پولیس کو آگاہ کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے ، عمران خان کومشور ہ دیتاہوں کہ اگر وہ گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…