اسلامی افواج کی کمان،طویل خاموشی کے بعدبالاخر راحیل شریف کا موقف بھی سامنے آگیا

  بدھ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2017  |  0:22

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راحیل شریف کے قریبی ساتھی میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے بتایا ہے کہ راحیل شریف سعودی عرب ذاتی نوعیت کے دورے پر گئے تھے۔میجرجنرل (ر) اعجازاعوان نے بتایاکہ راحیل شریف نے مجھے بتایاکہ وہ حکومت اورپاک فوج کی رضامندی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔اعجازاعوان نے بتایاکہ راحیل شریف نے سعودی حکومت کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت اور جی ایچ کیو سےاین

اوسی ملنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں