فوجی عدالتیں،شاہ محمودقریشی کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

9  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد ( آئی این پی )تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورے کا فیصلہ ، پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز سے ملاقاتیں کرکے فوجی عدالتوں میں توسیع کے مسئلہ پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے اس معاملے پر مشاورت کریں ۔ شاہ محمود قریشی ایک آدھ دن میں رابطوں کا آغاز کریں گے ۔تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں کے مستقبل پر اسپیکر کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ۔

وائس چیئرمین اور ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ ،آج ملاقات کا امکان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو بھی ملاقات کے لیے پیغامات ارسال کر دیے۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہے کہ اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت کے بعد اجلاس میں شریک ہوں۔2 برس کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی۔

حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ان دو برسوں کے دوران نظام عدل کی کمزوریاں دور کرتی۔غور کرنا ہو گا کہ حکومت نے اپنے فرائض کہاں تک ادا کئے۔جانچنا ہوگا کہ اس حوالے سے حکومت کے مزید اہداف کیا ہیں۔مشارت کیلئے قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا ہے۔کل صبح ساڑھے دس بجے خورشید شاہ کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کروں گا۔مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے بھی معاملے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور فاروق ستار کو بھی پیغامات ارسال کئے ہیں۔خواہش ہے کہ اجلاس میں شرکت سے قبل حزب اختلاف مل بیٹھے تاکہ تبادلہ خیال کیا جاسکے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…